ڈھاکہ یکم جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمنٹ کو ہفتہ اکتیس دسمبر کو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ منظورالاسلام لٹون نامی اس رکن پارلیمنٹ پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک برس قبل سن 2015 میں مبینہ طور پر فائرنگ کر کے ایک نو سالہ بچے کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ لٹون کو ملکی دارالحکومت ڈھاکا کے نواح میں اُن کے گاؤں میں قتل کیا گیا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اُن پر تین فائر کیے گئے اور دو گولیاں سینے میں لگنے سے وہ موقع پر ہی انتقال کر گئے۔